دیپالپور ، سہولت بازار ضلع میں عام صارفین کے لئے آسانی ،کفایت اور بچت کا باعث بن رہے ہیں ،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 14 مئی 2022 22:43

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ سہولت بازار ضلع میں عام صارفین کے لئے آسانی ،کفایت اور بچت کا باعث بن رہے ہیں ،سہولت بازاروں کے ذریعے لوگوں کو آٹا،چینی ،گھی ،پھل و سبزیاں کم قیمت پر فروخت کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں ،سہولت بازاروں سے استفادہ کرنے والے لوگوں کی آسانی کو اولین فوقیت دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں سستے سہولت بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت کھوکھر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز نے بتایا کہ سہولت بازاروں میں چینی 75روپے کلو 10کلو آٹے کا تھیلا 620روپے کلو جبکہ گھی عام مارکیٹ سے 10روپے کم پر فروخت کیا جا رہا ہے سہولت بازاروں میں پھل و سبزیاں بھی 10سے 20روپے فی کلو کم پر فروخت کی جا رہی ہیں ۔ ضل عکی تینوں تحصیلوں میں سہولت بازارمکمل فعال ہیں اوکاڑہ میں 2رینالہ خورد میں 1جبکہ تحصیل دیپالپور میں 5سہولت بازار قائم کئے گئے ہیں ۔\378

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں