رینالہ خورد، انتظامیہ اور تاجر برادری کو عوام لوگوں کی سہولت،کفایت اور آسانی کے لئے کام کرنا ہے،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 11 جون 2022 23:58

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں انتظامیہ اور تاجر برادری کو عوام لوگوں کی سہولت،کفایت اور آسانی کے لئے کام کرنا ہے میں اپنے لوگوں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی و دستیابی کو یقینی بنانا ہے جس کے لئے جہاں پرائس مجسٹریٹس اقدامات کر رہے ہیں، وہیں پر تاجروں کا تعاون بھی صورتحال کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت،صدر انجمن تاجران شیخ ریاض انور،عبد الوحید بھلر،شیخ خرم،تاجر تنظیموں کے نمائندوں سمیت متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ تاجر عوام کی سہولت کے لئے لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا کہ تما م تاجر برادی حکومتی ہدایات کی پیروی کرے اور وہ لوگ جو ناجائز منافع کے لئے ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہیں اس سے اظہار لا تعلقی کریں جو تاجر اپنے سٹاک روزانہ کی بنیاد پر ظاہر کر رہے ہیں ان سے تمام انتظامی محکمے اور پرائس مجسٹریٹس بھر پور تعاون کر رہے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں