رینالہ خورد،سالے اور بہنوئی میں رشتے کاتنازعہ، کراس فائرنگ سے سالہ جا ں بحق، بہنوئی زخمی

جمعرات 16 جون 2022 19:51

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2022ء) سالے اور بہنوئی میں رشتے کاتنازعہ، کراس فائرنگ سے سالہ جا ں بحق، بہنوئی زخمی ۔

(جاری ہے)

تھانہ راوی کی حدود موضع جندارکہ میں سالے جابر اور بہنوئی محمد احمد کے درمیان رشتہ پر تنازعہ شدت اختیار کرجانے کے بعد دونوں میں کراس فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا جسکے نتیجے میں جابر موقع پر جا ں بحق ہوگیا جبکہ محمد احمد سمیت دوافراد شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ تھانہ راوی پولیس نے نعش کو قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں