رینالہ خورد،پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، دوڈاکواپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے

بدھ 22 جون 2022 22:07

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2022ء) پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، دوڈاکواپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس نے بتایاکہ گذشتہ شب تھانہ بی ڈویژن کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں دوڈاکوافضال عرف کاکا اور یاسر مغل اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ ایک شہری سے لوٹ مارکررہے تھے کہ پولیس کو اطلاع مل گئی ۔پولیس کے موقع پر پہنچنے پر ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پرفائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے،ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں سے چوری شدہ موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیاگیاہے جبکہ فرار ہونے والے ڈاکوکی تلاش جاری ہے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں