رینالہ خورد، سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت پر کورونا سے بچاوَ کی بوسٹر ڈوز مفت لگائی جا رہی ہے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

بدھ 29 جون 2022 00:25

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2022ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک عباس ذوالقرنین نے کہا ہے کہ کورونا کی بوسٹر ڈوز اس مہلک وائرس سے بچا سکتی ہے سرکاری ہسپتالوں رورل ہیلتھ سینٹروں اور بنیادی مراکز صحت پر کورونا سے بچاوَ کی بوسٹر ڈوز مفت لگائی جا رہی ہے ،عوام الناس انسداد کورونا ایس او پیز عملد رآمد کے ساتھ ساتھ ویکسیئن ضرور لگوائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا سے بچاوَ کی ویکسیئن لگانے کی مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہار اختر حسین نے بتایا کہ اس وقت ضلع میں 250 آوَٹ ریچ ٹیمیں،120 فکسڈ ٹی میں جبکہ یونین کونسل کی سطح پر 115 ٹیمیں انسداد کرونا ویکسیئن ریڈ فور مہم میں حصہ لے رہی ہیں ۔ ضلع میں 22 لاکھ 18 ہزار 10 افراد کو ویکسیئن لگانے کا ہدف مقرر ہے جس میں سے 21 لاکھ 40 ہزار 794 افراد کو پہلی جبکہ 20 لاکھ 22 ہزار 265 افراد کو دوسری ڈوز لگائی جا چکی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عباس ذوالقرنین نے کہا کہ انسانی زندگی انتہائی قیمتی ہے اسے بچانے کے لئے محکمہ صحت جو اقدامات کر رہی ہیں تمام سرکاری اداروں سمیت لوگ اس مہم کی کامیابی کے لئے آگے آئیں۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں