دیپالپور ،اوباش شخص نے چھ سالہ بچی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا ،ملزم گرفتار کر لیا گیا

بدھ 29 جون 2022 17:33

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2022ء) اوکاڑہ کے علاقہ دیپالپور میںاوباش شخص نے چھ سالہ بچی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقہ عبداللہ بستی کے رہائشی محنت کش باغ علی کی چھ سالہ بیٹی فجر کھیل کود کے لیے گھر سے باہر نکلی اس دوران اوباش شخص صدیق بچی کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا جہاں پر بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ملزم بچی کو خون میں لت پت تھا چھوڑ کر فرار ہو گیا بچی کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی ڈی پی او اوکاڑہ احسن اقبال نے ڈی ایس پی دیپالپور کی زیرقیادت ٹیم تشکیل دے دی اور ملزم کی گرفتاری کا ٹارگٹ دیا پولیس نے کامیاب چھاپہ مارتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں