انسداد ڈینگی اقدامات میں پر سو فیصد عمل در آمد سب سے موثر حکمت عملی ہے ،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

جمعرات 30 جون 2022 16:20

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑاءچ نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی اقدامات میں پر سو فیصد عمل در آمد سب سے موثر حکمت عملی ہے جس کو ہر صورت میں اختیار کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں محکمہ صحت کی ٹیمیں کام انتہائی ذمہ داری اور احتیاط سے سر انجام دیں کباڑ مارکیٹ ،ٹائر شاپس ،کاروباری ادارو ں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے جو دکاندار انسداد کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کریں ان کے خلاف قانونی اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ مقدمات بھی درج کروائے جائیں سرکاری افسران اپنے زیر انتظام دفاتر میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں اور ذاتی طور پر ہاؤس کیپنگ کے کام کی نگرانی کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کے سرکاری دفاتر کے انسداد ڈینگی کے لئے فوکل پرسن اور انسداد ڈینگی کمیٹی کے شرکاء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تمام وفاقی و صوبائی محکموں کے سربراہان اور انسداد ڈینگی فوکل پرسنز نے شرکت کی ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہار اختر حسین اور ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے ضلع میں ویکٹر سرویلینس انسدادڈینگی اقدامات اور سرکاری دفاتر کی جانب سے ہاؤس کیپنگ کے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں