انسداد ڈینگی ڈے منانے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 1 جولائی 2022 23:27

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2022ء) ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی ہدایت پر (کل)2جولائی کو انسداد ڈینگی ڈے منانے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام تمام ہسپتالوں،بنیادی مراکز صحت،رورل ہیلتھ سنٹرز پر انسداد ڈینگی کے لئے آگاہی بینرز،سٹیمرزاور پینا فلیکس آویزاں کئے جائیں گے ،تحصیل کی سطح پر تحصیل ہیڈ کو آرٹر ہسپتال اور بنیادی مراکز صحت پر آگاہی واک کا انعقاد کیا جائے گا ،انسداد ڈینگی واک ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال میں بھی صبح 10بجے منعقد ہو گی واک کے شرکاء ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر سے پریس کلب تک واک کریں گے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں انسداد ڈینگی آگاہی سیمینار دن 11بجے منعقد ہو گا ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سمیت ضلع کے تمام سرکاری دفاتر میں خصوصی صفائی مہم کا انعقاد کیا جائے گا ۔تمام سرکاری ادارے انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر اپنے اپنے زیر انتظام دفاتر میں آگاہی واک اورسیمینار کا انعقاد کریں گے ۔ریلوے اسٹیشن،بس اسٹینڈ اور ویگن سٹیڈز پر انسداد ڈینگی آگاہی کائونٹرز کا اہتمام کیا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں