ریونیو عوامی خدمت کچہری کاتواتر سے انعقاد لوگوں کے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل کو مقامی سطح پر فوری حل کرنے کی ایک موثر حکمت عملی ہے ، اسسٹنٹ کمشنررینالہ خورد ضیااللہ

جمعہ 1 جولائی 2022 23:28

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2022ء) اسسٹنٹ کمشنررینالہ خورد ضیااللہ نے کہا ہے کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کاتواتر سے انعقاد لوگوں کے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل کو مقامی سطح پر فوری حل کرنے کی ایک موثر اور جامع حکمت عملی ہے اور شہریوں کے مسائل کے حل کی جانب ایک مثبت قدم ہے ،ہمیں لوگوں کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لئے جس حد تک بھی جانا پڑا ہم جائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر آفس رینالہ خورد کیلان میں ریونیو عوامی خدمت کچہری میں سائلین کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے کیا ،کھلی کچہری میں تحصیلدار سمیت متعلقہ افسران اور محکمہ مال کا فیلڈ عملہ بھی موجود تھا ۔اسٹنٹ کمشنرنے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری جہاں لوگوں کے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل کے فوری حل کی ایک کاوش ہے وہیں پر عام لوگوں کو سرکاری دفاتر سے متعلقہ مسائل و مشکلات کے حل کے لئے ایک موثر پلیٹ فارم ہے ،ریونیو کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کی درخواستوں پر فوری ایکشن کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی جاتی ہیں اور اس سلسلہ میں ان سے رپورٹ بھی طلب کی جاتی ہے تاکہ لوگوں کے مسائل اور مشکلات مستقل بنیادوں پر حل ہو سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرکاری ادارے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تما م وسائل بروئے کار لائیں ،افسران اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپنے دفاتر سے متعلقہ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں