انسداد ڈینگی ڈے کے حوالےسے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین اوکاڑہ میں سیمینار کا اہتمام

ہفتہ 2 جولائی 2022 14:50

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2022ء) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق انسداد ڈینگی ڈے کے حوالےسے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین اوکاڑہ میں سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

سیمینار میں فوکل پرسن پروفیسر فروا بتول نے ڈینگی کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئےحفاظتی تدابیر پر روشنی ڈالی۔ پرنسپل پروفیسر ثمینہ زبیر کی قیادت میں کالج میں واک کی گئی جس میں پروفیسرطاہرہ منہاس، پروفیسر عائشہ سلمان، پروفیسریاسمین کاشف، پروفیسر فروا نقوی اور سعدیہ تہزین سمیت کالج سٹاف نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں