لوند خوڑ،شیرگڑھ میں دو مختلف واقعات کے دوران گولی لگنے سے نوجوان ، کرنٹ لگنے سے بچہ سمیت اور گائے ہلاک

جمعہ 8 جولائی 2022 21:36

شیرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2022ء) لوند خوڑ،شیرگڑھ میں دو مختلف واقعات کے دوران گولی لگنے سے نوجوان جبکہ کرنٹ لگنے سے گائے اور10سالہ بچہ جان بحق ہوگیا دونوں واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

پہلا واقعہ تھانہ لوند خوڑ کے حدود شاہ ڈھنڈ میں پیش آیا جہاں ہمسایوں کے درمیان کچھ روز پہلے جھگڑے اور زبانی تکرار پر ملزمان تنویر،تیمور پسران سید اللہ سکنہ شاہ ڈھنڈ نے فائرنگ کرکے شاہ زیب ولد عالمزیب سکنہ شاہ ڈھنڈ کو شدید زخمی کردیا جنہیں فوری طور پر شدید زخمی حالت میں ریسکیو1122کے اہلکاروں نے ٹائپ ڈی ہسپتال لوند خوڑ سے ایم ایم سی مردان منتقل کر دیا مگر جانبر نہ ہوسکا اور زخموں کی تاب نہ لا کر راستے میں دم توڑ دیا لوند خوڑ پولیس نے مقتول کے بھائی انورزیب کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ دوسراواقعہ شیرگڑھ کے علاقے وہاب گل بانڈہ میں پیش آیا جہاں بجلی کھمبہ سے کرنٹ لگنے کی وجہ سے 10 سالہ بچہ مہران ولد ندیم جان بحق ہوگیا ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے بچے کو فوری طور پر آر ایچ سی شیرگڑھ منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں نے بچے کی موت کی تصدیق کردی جبکہ کرنٹ لگنے سے فضل نبی نامی شخص کی ایک گائے بھی ہلاک ہوگئی دریں اثنا اطلاع ملنے پر واپڈا سب ڈویژن کے ایس ڈی او طارق کمال بمعہ سٹاف اور ایس ایچ او شیرگڑھ نور محمد خان انوسٹی گیشن کے انچارج او ڈبل آئی سبزعلی خان بمعہ بھاری پولیس نفری بھی موقع پر پہنچ گئی پولیس نے متوفی بچے کے ورثا کی رپورٹ پر نعش کا پوسٹمارٹم کراکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں