انترنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ پاکستان کا پانی کے دیر پا استعمال کو یقینی بنانے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 27 جنوری 2023 22:39

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2023ء) انترنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ پاکستان کا پانی کے دیر پا استعمال کو یقینی بنانے کیلئے ورکشاپ کا انعقادکیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ پاکستان نے ضلع اوکاڑہ میں ورکشاپ کا انعقاد کیا جس کا مقصد پانی کے موجودہ استعمال اور مستقبل میں اس کی یقینی دستیابی کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محسن حفیظ ، انٹر نیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ (آئی ڈبلیوایم آئی) کے نمائندہ پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہورہا ہے جس سے نمٹنے کیلئے ہمارا ادارہ حکومت برطانیہ کی مالی معاونت سے آبی قوانین اور پالیسیوں کے بہتر عمل در آمد کو یقینی بنارہا ہے، اس سلسلے میں صوبہ پنجاب میں ضلع اوکاڑہ کومنتخب کیا گیا ہے، اس ضلع میں زیرزمین آبی ذخائر اور مستقبل میں اس کی یقینی دستیابی کیلئے مختلف سائنسی تحقیقی تجر بات کا آغاز کیا گیا ہے،ان تجربات کی روشنی میں پورے پنجاب میں آبی پالیسیوں کے بہتر عمل درآمد میں مدد ملے گی۔ \378

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں