ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

ہفتہ 18 فروری 2017 19:38

اوکاڑہ۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء)ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے زرعی سیکٹر کو بہتر بنانے اور کاشتکاروں کی خوشحالی و فلاح وبہبود کے لئے 100ارب روپے کا جو پیکج دیا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی کسانوں کی راہنمائی اور ان تک جدید ریسرچ کے ثمرات کو پہنچانے کے لئے محکمہ زراعت کے افسران اور فیلڈ عملہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں کاشتکاروں کے محکمہ انہار ،واپڈا سے متعلقہ مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کے جائز حقوق دلوانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کے اراکین سمیت متعلقہ افسران نے شرکت اجلاس میں ضلع میں فصلات کی صورتحال ان کی پیداوار ،مارکیٹ میں اجناس کی قیمتوں ،کھادوں اور زرعی ادویات کے سٹاک کی دستیابی اور قیمتوں سے متعلقہ معاملات زیر بحث آئے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا کہ محکمہ زراعت زمینداروں کو سبسڈی کا براہ راست فائدہ پہنچانے کے ساتھ ساتھ غیر معیاری اور جعلی زرعی ادویات و کیمیائی کھادوں کے خلاف شروع کی گئی مہم کو اسی شد و مد سے جاری رکھے ضلع میں پختہ کھال بنانے ،ٹرپ اری گیشن سسٹم کی تنصیب اور ٹنل ٹیکنالوجی کے لئے مقررہ اہداف کے حصو ل کو یقینی بنایا جائے اجلاس میں زمینداروں کو ٹرپ اری گیشن سسٹم کو سولر انرجی سے چلانے کے لئے دستیاب سبسڈی اور اس کی افادیت سے متعلق بھی بتایا گیا ۔

صائمہ احد نے کہا کہ محکمہ زراعت کے افسران جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے اور ان کی کامیابی کے لئے ان کی نگرانی کے عمل کو جاری رکھیں اجلاس میں پیر نسیم الدین ،میاں غلام مصطفی وٹو ،میاں لطیف سکھیرا اور میاں خالد نے کسانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے درپیش مسائل سے متعلق بتایا اور حکومت کی جانب سے کسانوں کی فلاح بہبود کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تحسین کی ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں