فرائض کی ادائیگی میں لاپرواہی اورغفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ڈی پی اومحمدفیصل رانا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 23 فروری 2017 20:07

فرائض کی ادائیگی میں لاپرواہی اورغفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ڈی پی اومحمدفیصل رانا
اوکاڑہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔23فروری2017ء) : افرائض کی ادائیگی کے دوران لاپرواہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا نے تھانہ سٹی دیپالپوراور فرنٹ ڈیسک کا ملاحظہ کیا دوران ملاحظہ تھانہ کی صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا مگر ریکارڈ کی تکمیل نہ کرنے پر ایس ایچ او اورمحرر تھانہ سٹی کی سخت سرزنش کرتے ہوئے حکم دیا کہ میں دس دن کے بعد دوبارہ ملاحظہ کروں گا اوراس دوران ریکارڈ مکمل ہونا چاہیے ۔

اس موقع پر اے ایس پی دیپالپور عبد الوہاب بھی ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا کے ہمراہ تھے ۔ملاحظہ کے بعد ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا نے پولیس افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ مجرمان اشتہاری،منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کو فوری گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے انہوں نے کہا نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کے لیے بنائے گئے قوانین پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

وارداتوں کے تدارک کے لیے گشت کو بامعنی بنائیں پولیس موبائلز حقیقت میں سڑکوں پر گشت کرتی نظر آئیں اور زیر التواء مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے اس کے بعد تھانہ سٹی دیپالپور میں شہداء کے اہل خانہ اور یٹائرڈ پولیس افسران و ملازمان سے ملاقات کی اور ان مسائل سننے کے بعد ان کے تدارک لیے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں