آپریشن ردالفساد کی پوری قوم حمایت کرتی ہے ،دہشت گردی ،انتہا پسندی کو ہر صورت شکست دینا ہوگی ،علامہ طاہر اشرفی

علما فساد کو ختم کرنے کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے فوجی عدالتوں کے قیام میں تاخیر عوام کو قبول نہیں، چیئرمین پاکستان علما کونسل

ہفتہ 25 فروری 2017 18:18

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) پاکستان علما کونسل کے مرکزی چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد کی پوری قوم حمایت کرتی ہے ،دہشت گردی ،انتہا پسندی کو ہر صورت شکست دینا ہوگی ،علما فساد کو ختم کرنے کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے فوجی عدالتوں کے قیام میں تاخیر عوام کو قبول نہیں ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو پاکستان علما کونسل اوکاڑہ کے صدر صاحبزادہ شکیل الرحمن قاسمی سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی داخلہ و خارجہ پالیسی میں تبدیلی کرناہو گی ہمیںبھارت اور افغانستان کے ساتھ انہی کی زبان میں بات کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان علما کونسل افواج پاکستان اور حکومت پاکستان کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں