پوری قوم آپریشن ردالفساد کی حمایت کرتی ہے، علامہ طاہر اشرفی

ہفتہ 25 فروری 2017 20:33

اوکاڑہ۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء)پوری قوم آپریشن ردالفساد کی حمایت کرتی ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان علما کونسل افواج پاکستان اور حکومت پاکستان کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان علما کونسل کے مرکزی چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے پاکستان علما کونسل اوکاڑہ کے صدر صاحبزادہ شکیل الرحمن قاسمی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیںبھارت اور افغانستان کے ساتھ انہی کی زبان میں بات کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ،انتہا پسندی کو ہر صورت شکست دینا ہوگی علما فساد کو ختم کرنے کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں