ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

پیر 27 فروری 2017 22:46

اوکاڑہ۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء)ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا ہے کہ شہروں اور دیہات میں واٹر سپلائی ،سیوریج اور سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں میں علاقائی ضروریات کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود اور سہولت کو مد نظر رکھا جائے دیہی علاقوں میں واٹر سپلائی کی سکیموں کو چلانے کے لئے یوزر کمیٹی میں متعلقہ نمبر دار اور سیکریٹری یونین کونسل کوشامل کیا جائے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں سے علاقہ کی خوبصورتی میں اضافہ ہونا چاہیے اور منصوبوں کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ پودے اور درخت بھی لگائے جائیں سکیموں میں استعمال ہونے والے مٹیریل کے معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے واٹر سپلائی کے 10اور سڑکات کے 4منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔ انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو ہدائیت کی کہ وہ سکیموں کی ڈی ڈی سی میں منظوری کے لئے پیش کرنے سے قبل ان کے تخمینہ لاگت سمیت دیگر تفصیلات خود احتیاط سے چیک کریںانہوں نے ڈی او روڈز کو ہدائیت کی کہ وہ شہر میں تمام روڈکٹس کی مرمت مارچ کے مہینہ میں مکمل کر کے رپورٹ پیش کریں انہوں نے ہدائیت کی کہ ضلع میں سڑکات کی سکیموں کا معیار بہترین ہونا چاہیے تاکہ کثیر سرمایہ سے بننے والے یہ منصوبے عوام کی سہولت کے لئے لمبے عرصے تک خدمات دے سکیں اجلاس میں اے ڈی سی جی ریونیو ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ،ڈی او روڈز ،ایکسیئن ایل بی ڈی سی ،ایکسئین پبلک ہیلتھ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں