اورکزئی:محکمہ لائیو سٹاک اورکزئی ایجنسی کے پندرہ روز فیلڈ ڈے کا اہتمام

2دیہاتوں میں ہزاروں کی تعداد میں چھو ٹے اور بڑے جا نوروں کو مہلک امراض سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگانے سمیت جا نوروں کو چیچڑوں سے بچا نے کیلئے خصوصی طورپر سپرے اور مفت ادویات تقسیم کئے گئے

پیر 30 اپریل 2018 21:25

اورکزئی:محکمہ لائیو سٹاک اورکزئی ایجنسی کے پندرہ روز فیلڈ ڈے کا اہتمام
اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) محکمہ لائیو سٹاک اورکزئی ایجنسی کے پندرہ روز فیلڈ ڈے کا اہتمام ۔اورکزئی ایجنسی کی4 2دیہاتوں میں ہزاروں کی تعداد میں چھو ٹے اور بڑے جا نوروں کو مہلک امراض سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگانے سمیت جا نوروں کو چیچڑوں سے بچا نے کیلئے خصوصی طورپر سپرے اور مفت ادویات تقسیم کئے گئے ۔تفصیلات کے مطا بق محکمہ لائیو سٹاک اورکزئی ایجنسی کے زیر اہتمام اورکزئی ایجنسی اپر اور سنٹرل اورکزئایجنسی کے قبائلی علاقہ جات میں 15روز میں پر فری میڈ یکل کیمپساورگھرگھر جاکر مال مویشوں کو حفاظتی ٹیکے لگا کر مفت علاج معالجہ کیا گیا ۔

اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لا ئیو سٹاک ڈاکٹر خالد یو نس نے صحا فیوں کو تفصیلات بناتے ہو ئے کہ ڈائر یکٹر لائیو سٹاک فاٹا ڈاکٹر ملک آیاز وزیر کی ہدایات پر پو لیٹکل ایجنٹ اور کزئی خالد اقبال کے بھر پور تعاون سے علاقہ جات اپر اور سنٹرل علاقہ جات جالو ،خرقی ،بادان ،زیڑہ ،گارے،ڈبوری ،زنکہ خیل ،زختان ،تنگی ٹل ،کُول ،گبیری کلے ،،میر میلہ اورمڑ،زوخانے ، رنگین خیل ۔

(جاری ہے)

نکہ میلہ ،سانگڑہ ،اوڑی میلہ ،،اور دیگر علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس منعقد کراتے ہو ئے فیلڈ ڈے کے تحت ہزاروں کی تعداد میں چھو ٹے بڑے مال مویشوں کو موذی اور مہلک امراض سے بچاو کے حفا ظتی ٹیکے لگوائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ مال مو یشوں کو چچڑوں سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی میڈیکل سپرے بھی کیا گیا ۔ سپرء کی وجہ سے امراض سے محفوظ رکھنے میں معاونت ملی گی ۔

انہوں نے کہا کہ حکو مت مال مو یشوں کی افزائش نسل اور تحفظ پر خصوصی تو جہ دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اور کزئی ایجنسی کے ویٹنری مراکز کو فعال بناتے ہو ئے مفت ادوایات کی وافر مقدار اور تر بیت یا فتہ عملہ خصوصی ٹیموں کا حصہ بنا یا گیا ہے ۔ادھر قبائلی عوام نے محکمہ لوئیوسٹاک اور پو لیٹکل انتظامیہ کی بہترین کاوشوں کو سراتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں