ضلع اورکزئی ،مضمون نویسی ،ڈرائنگ اور کوئز مقابلے گورنمنٹ ہائی سکول طوطی باغ نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

منگل 19 نومبر 2019 17:09

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) ضلع اورکزئی کے نو گورنمنٹ ہائی سکولوں کے درمیان مضمون نویسی ،ڈرائنگ اور کوئز مقابلے گورنمنٹ ہائی سکول طوطی باغ نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اورکزئی ہیڈ کوارٹر جرگہ ہال میں پہلی بار ضلع اورکزئی کے تمام گورنمنٹ ہائی سکولوں کے طلباء کے درمیان مضمون نویسی ڈرائنگ اور کوئز کے مقابلے ہوئے اس تقریب میں سکول کے طلباء اور اساتذہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی اس پروگرام میں تقریری مقابلے بھی ہوئے مضمون نویسی کے مقابلوں میں سپیدار ،طوطی باغ ،کلایہ ،مشتی بازار سکولوں کے طلباء محمد حامد ،شہباز،شہنشاہ، عمر آیاز نے بالترتیب پہلی دوسری تیسری اور چھوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈرانئنگ کے مقابلوں میں کلایہ ،سپیدار ،طوطی باغ سکولوں کے طلباء روحان علی ،رحمت اللہ ،عابد اللہ نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کوئز کے مقابلوں میں طوطی باغ اور سڑوبی گڑھی سکولوں کے طلباء نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی ضلعی سطح پر منعقدہ ان مقابلوں میں گورنمنٹ ہائی سکول طوطی باغ نے پہلی پوزیشن حاصل کی تقریب میں شریک طلباء اور اساتذہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسی طرح سرگرمیاں آئندہ بھی منعقد کی جاتی رہیں تو طلباء کے اندر چھپا ہوا ٹیلنٹ باہر آ جائے گا اور ان کو اپنی ہنر اور قابلیت دیکھانے کا موقع ملے گا ایسے پروگراموں سے طلباء میں جھجک ختم ہو گی اور ہر پلیٹ فارم پر ضلع اورکزئی کی نمائندگی اچھی طرح سے کر سکیں گے مستقبل میں اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments