اورکزئی ایجنسی، ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، 6 شدت پسند ہلاک، اتمان خیل، دوگروہوں کے درمیان فائرنگ، پانچ طلبا جاں بحق، آپریشن راہ راست، مقامی کمانڈرکے بھائی سمیت 30 شدت پسند گرفتار

منگل 8 ستمبر 2009 13:16

اورکزئی ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر ۔2009ء) اورکزئی ایجنسی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ اور جیٹ طیاروں کی بمباری سے چھ شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ ادھر اتمان خیل میں دو گروہوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کی زد میں آکر اسکول کے پانچ طلبا جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے جبکہ آپریشن راہ راست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران مقامی کمانڈر کے بھائی سمیت 30شدت پسند گرفتار کرلئے گئے ،جبکہ دو مقامی کمانڈروں سمیت تین نے ہتھیار ڈال دیئے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کوزا بانڈے میں مقامی کمانڈر رفیع اللہ کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا ۔شاہ ڈھیری میں مقامی کمانڈر یعقوب اوراس کے بھائی نے اور کبل میں مقامی کمانڈر معتبرحسین نے ہتھیار ڈال دیئے۔ فتح پور میں چار ، مالم جبہ میں سات ، بش بنیر ،گتاؤ اور مائرا میں دس ، اور مینگورہ کے گرد نواح سے آٹھ شدت پسند گرفتار کرلئے گئے ۔متاثرین کو راشن کی سپلائی جاری ہےاور متاثرین میں 2لاکھ 92ہزار 568کیش کارڈز تقسیم کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں