لوئر اورکزئی ایجنسی: گرلز اسکول دھماکے سے تباہ

ہفتہ 26 ستمبر 2009 17:44

لوئراورکزئی ایجنسی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔26ستمبر 2009 ء)لوئراورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں نے لڑکیوں کا ایک اور اسکول دھماکے سے تباہ کردیا ہے ,جبکہ ہنگو سے کرفیو مکمل طور پر اٹھالیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

شدت پسندوں نے لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے سید خلیل زیارت کے قریب واقع گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کی عمارت کو بارودی مواد سے تباہ کردیا،دوسری جانب ضلع ہنگو میں چھ روز سے نافذ کرفیو اٹھالیا گیا ہے، کرفیو علاقے میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث نافذ کیا گیا تھا۔،

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں