اورکزئی ایجنسی سے اغواء ہونیوالے ملیشیاء فورس کا اہلکار بازیاب

اتوار 4 اکتوبر 2009 14:27

اورکزئی ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر۔2009ء) اورکزئی ایجنسی سے اغواء ہونیوالے ملیشیاء فورس کا اہلکار بازیاب،تفصیلات کے مطابق اپراورکزئی ایجنسی کے تحصیل نملمبو سے چھٹی پرجانے والے ملیشیاء فورس کے ایک اہلکار رفیق کوراستے سے اغواء کیا گیا تھا مغوی کاتعلق اورکزئی کے فیروز خیل قبیلے سے تھا جس کے بعد قوم نے اغواء کاروں کیساتھ مغوی کے رہائی کیلئے جرگوں کاسلسلہ شروع کیا تھاذرائع کے مطابق جرگوں کی کوششوں سے مغوی گزشتہ روز رہا ہوگئے اور اپنے گھرواقع فیروز خیل اورکزئی ایجنسی پہنچ گئے۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں