اورکزئی: جمعہ منڈی کے دوران بم دھماکہ ،35افراد جاں بحق ،

40زخمی ہوگئےڑیوں اور دس سے زیادہ دکانوں اور مقانات کا نقصان ،دھماکے سے سودا سلف لینے والوں کی لاشیں دور دور تک بکھر گئی دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب آٹھ کلو وزنی بم سے کیاگیا علاقے کے عوام کا احتجاج زخمیوں کو کوہاٹ اورپشاور منتقل کردیاگیا ، دس سے زیادہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے دھماکے کے بعد اورکزئی سکائوٹس اور اورکزئی لیویز نے علاقے میں گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردیا سیاسی و سماجی رہنماء اور منتخب عوامی نمائندوں کی دھماکے کی شدید مذمت تحقیقات کیلئے جے ائی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ مرنے والوں میں 3بچے اور 3اقلیت برادری کے افراد بھی شامل

جمعہ 23 نومبر 2018 22:12

اورکزئی: جمعہ منڈی کے دوران بم دھماکہ ،35افراد جاں بحق ،
اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2018ء) ضلع اورکزئی کے علاقہ کلایا بازار میں جمعہ منڈی کے دوران بم دھماکہ 35افراد جاں بحق 40زخمی دھماکے کے آواز ضلع اورکزئی میں دور دور تک سنی گئی 20گاڑیوں اور دس سے زیادہ دکانوں اور مقانات کا نقصان ،دھماکے سے سودا سلف لینے والوں کی لاشیں دور دور تک بکھر گئی دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب آٹھ کلو وزنی بم سے کیاگیا علاقے کے عوام کا احتجاج زخمیوں کو کوہاٹ اورپشاور منتقل کردیاگیا جس میں دس سے زیادہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے دھماکے کے بعد اورکزئی سکائوٹس اور اورکزئی لیویز نے علاقے میں گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردیا سیاسی و سماجی رہنماء اور منتخب عوامی نمائندوں کی دھماکے کی شدید مذمت تحقیقات کیلئے جے ائی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ مرنے والوں میں 3بچے اور 3اقلیت برادری کے افراد بھی شامل ہیں تفصیلات کے مطابق ضلع اورکزئی کے لوئر سب ڈویژن کلایا بازار میں جمعہ منڈی کے دوران بم دھماکہ ہوا سیکیورٹی زرائع کے مطابق بم دھماکہ صبح نو بجکر 30منٹ پر ہوا ضلع اورکزئی انتظامیہ کے ترجمان رحمان اور ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی خالد اقبال کے مطابق دھماکہ بارودی مواد سے کیاگیاہے جوکہ موٹر سائیکل میں نصب تھا یہ بات قبل از وقت ہے کہ یہ خود کش دھماکہ تھا یا موٹر سائیکل بم دھماکہ تاہم اب تک اس دھماکے میں تین افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ 40زخمی مرنے والوں میں تین بچے اور تین اقلیت برادری کے افراد بھی شامل ہیں جو اپنے سامان کو فروخت کرنے کیلئے میلہ لائے تھے انہوںنے کہاکہ کلایہ بازار میں منڈی کے قریب مدرسے کے ساتھ موٹر سائیکل کھڑا کیاگیاتھا انہوںنے مزید بتایاکہ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا زخمیوں کو کوہاٹ اور پشاور منتقل کیاگیا جس میں دس سے زیادہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے انہوںنے کہاکہ دھماکے بعد فورا کوہاٹ اور ضلع اورکزئی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی اور زخمیوں کو بہترین طبعی سہولیات دینے کے احکامات جاری کئے گئے سیکیورٹی زرائع کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھاکہ پوری ضلع اورکزئی میں آواز سنی گئی نماز جمعہ کے بعد قبائلی عوام نے شدید احتجاج کیااور واقعہ کے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ممبر قومی اسمبلی اورکزئی جواد حسین نے دھماکے کے شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے تحقیقات کیلئے جے ائی ٹی تشکیل دی جائی انہوںنے کہاکہ بم دھماکہ ضلع اورکزئی امن تباہ کرنے کی سازش ہے اسی طرح متحدہ قبائل پارٹی کے وائس چیئر مین ملک حبیب نور اورکزئی نے بھی بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہیں اورکہاہے کہ ایسے واقعات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے جبکہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی اورکزئی اقبال حسین نے بھی دھماکے کی شدید مذمت کی ہیں اور حکومت سے اعلی سطح کے تحقیقات کا مطالبہ کیاہے

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں