اورکزئی:کوئلے کی کان میں دھماکا،8مزدور جاں بحق

پیر 24 دسمبر 2012 11:49

اورکزئی ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24دسمبر 2012ء)اورکزئی ایجنسی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لوئر اورکزئی کا علاقہ ڈولی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے آٹھ مزدور جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیٹیکیل ذرائع نے کا کہنا ہے کہ دھماکہ کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے ہوا جس سے کان میں کام کرنے والے آٹھ مزدور جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے کے بعد مزدوروں کی لاشوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں