اورکزئی ایجنسی میں دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 15 زخمی

جمعہ 8 فروری 2013 16:56

اورکزئی ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8فروری 2013ء) اورکزئی ایجنسی میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

کلایاں میں واقع آرمی ہیڈ کوارٹر کے باہر واقع کریانہ کی دکان میں ہوا جہاں نصب دھماکا خیز مواد کو ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا۔ دھماکا کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو کلایاں ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں