اورکزئی ،سیکورٹی فورسز کی ٹارگٹڈ کاروائی اور کالعدم تنظیموں کے درمیان جھڑپوں میں 25 شدت پسندہلاک ،متعدد زخمی،سیکورٹی فورسز کی کاروائی کے دوران شدت پسندوں کے 4ٹھکانے تباہ

ہفتہ 9 فروری 2013 21:37

اورکزئی ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9فروری۔ 2013ء) اورکزئی ایجنسی کے علاقے ماموزئی میں سیکورٹی فورسز کی ٹارگٹڈ کاروائی اور کالعدم تنظیموں کے درمیان جھڑپوں میں 25 شدت پسندہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،سیکورٹی فورسز نے کاروائی کے دوران شدت پسندوں کے 4ٹھکانے تباہ کردےئے۔ہفتہ کو سیکورٹی ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقے ماموزئی میں سیکورٹی فورسز کی ٹارگٹڈ کاروائی میں 13 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ،کاروائی کے دوران شدت پسندوں کے چار ٹھکانے بھی تباہ کردےئے گے۔

کاروائی اپر اورکزئی میں کرم ایجنسی اور خیبر کے سرحدی علاقے میں کی گئی ۔خیبر ایجنسی میں کالعدم تحریک طالبان اور انصار السلام کے درمیان جھڑپ میں تحریک طالبان کے 9 دہشتگرد جبکہ کالعدم انصار السلام کا ایک دہشتگرد ہلاک اورایک زخمی ہوگیا،پاک افغان سرحدی علاقے میں ذکا خیل قبائل اور کالعدم لشکر السلام منگل باغ گروپ کے درمیان جھڑپ میں کالعدم لشکر السلام کے 2 کمانڈر ہلاک اور7 زخمی ہوگئے،جھڑپ میں ذکا خیل قبائل کے دو افراد بھی زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

جھڑپ کے دوران مقامی قبائل کا ایک شخص بھی مارا گیا۔سیکورٹی ذرائع کیمطابق مقامی قبائل نے طالبا ن کے زیر قبضہ علاقہ خالی کرا لیاہے ۔کالعدم تحریک طالبان اور لشکر السلام کومقامی سطح پر بھی بھاری نقصان ہورہا ہے ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق شدت پسندوں کیخلاف کارروائی کے دوران جیٹ طیاروں سے بمباری کی گئی۔ جیٹ طیاروں کی علاقے میں نچلی سطح تک پروازیں جاری رہیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں