اپر اورکزئی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،12شدت پسند ہلاک ،افسرسمیت 5اہلکار زخمی، سیکیورٹی فورسز نے تارغو کا کنٹرول سنبھال لیا

بدھ 6 مارچ 2013 12:59

اورکزئی ایجنسی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6مارچ 2013ء ) اپراورکرزئی کے علاقے مامونزئی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12 شدت پسند ہلاک ہو گئے ، کاروائی کے دوران افسرسمیت 5اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

بدھ کوسرکاری ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی کے علاقے مامونزئی میں سیکیورٹی فورسز کی تازہ کارروائی میں بارہ دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کے ایک افسر سمیت پانچ اہل کار بھی زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے اہم علاقے تارغور کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایک ہفتے کی کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے پچاس سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں