اورکزئی ایجنسی میں امن لشکر کی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی ، پانچ عسکریت پسند ہلاک ، تین زخمی

ہفتہ 23 اگست 2014 14:39

اورکزئی ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) اورکزئی ایجنسی میں امن لشکر کی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں پانچ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے امن لشکر نے خفیہ اطلاع پر اورکزئی ملحقہ علاقوں دنہ خیل سمیت دیگر میں شدت پسندوں کے خلاف تین گھنٹے تک کارروائی کی جس کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق درہ آدم خیل کے طالبان موومنٹ گروپ ہے جبکہ زخمی دہشت گردوں سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں