لوئر اورکزئی ایجنسی میں جلوس پر راکٹ حملہ چار افراد زخمی

منگل 25 نومبر 2014 14:20

لوئر اورکزئی ایجنسی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) لوئر اورکزئی ایجنسی میں نامعلوم سمت سے جلوس پر تین راکٹ فائر کرنے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق لوئر اورکزئی ایجنسی کے گاؤں ناناکی میں ایک جلوس پر نامعلوم سمت سے تین راکٹ فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ان کی حالت تسلی بخش قرار دیدیا گیا واقع کے بعد لیویز کی بھاری تعداد موقع پر پہنچ گئی

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں