اورکزئی، پولٹیکل انتظامیہ نے 266 اہلکاروں کو سرکاری نوکری سے ایک حکم نامے کے ذریعیبرطرف کردیا

برطرف اہلکاروں کا پولٹیکل انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج، پنشن مراعات دینے اور ان کی جگہ انکے رشتہ داروں کو نوکری دینے کا مطالبہ

منگل 13 دسمبر 2016 16:33

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) اورکزئی لیوی فورس کے اورکزئی پولٹیکل انتظامیہ نے 266 اہلکاروں کو سرکاری نوکری سے ایک حکم نامے کے زریعے برطرف کردیئے۔ برطرف اہلکاروں کا پولٹیکل انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج،برطرف شدہ اہلکاروں نے پنشن مراعات دینے اور ان کی جگہ انکے رشتہ داروں کو نوکری دینے کا مطالبہ کیا۔تفصیلات کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے پولٹیکل انتظامیہ نے ایک حکم نامہ نمبر2861/PA/LK/RTD کے زریعے اورکزئی لیوی فورس کے 266 اہلکاروں کو اپنے سرکاری نوکری سے برطرف کر دیئے گئے۔

برطرف کردہ اہلکاروں میں ایجنسی کے لوئیر اور اپر تحصیلوں افراد شامل ہیں، جن میں مراد خان سنی ستوری خیل،شکیل خان ملا خیل،جما حسن برآمد خیل،گل تاج علی منی خیل،نیاز خان مشتی،طالب جان ملا خیل،ایوب خان علی خیل،محمد جلال ماموں زئی،سیفور بادشاہ مشتی،علی اکبر شخان،منیامین فروز خیل،نگین علی قوم سپائی،مبارک خان اتمان خیل،معروف گل آخیل،سیدوران بلند خیل،قمر علی ڈراڈر ماما زئی وغیرہ شامل ہیں،برطرف ملازمین صوبیدار خان ،نگین علی،سیفور بادشاہ اور معروف خان نے میڈیا کو بتایا کہ اورکزئی پولٹیکل انتظامیہ نے نہ ہم کو کوئی نوٹس اور نہ کوئی اطلاع دی جبکہ صبح ڈیوٹی کے لئے ائے تو پتہ چلا کہ ہم کو لیوی نوکری سے انتظامیہ نے برطرف کر دئے ہیں،یہ ااورکزئی ایجنسی کے موجودہ انتظامیہ کا ایجنسی کے عوام کے ساتھ سخت ظلم کیا ہے، 66 2 برطرف اہلکاروں کو پنشن کا حق بھی نہیں دیا گیا ہے،جبکہ اورکزئی انتظامیہ نے اس سے قبل بھی 80 اہلکاروں کو برطرف کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان برطرف اہلکاروں نے گورنر خیبر پختون خواہ اور وفاقی وزیر سیفران سے مطالبہ کیا ہے ۔برطرف اہلکاروں کو پنشن مراعات کا خق دیا جائے۔پولٹیکل انتظامیہ کا ایجنسی کے گریب اور دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو برطرف کر کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ ایک طرف حکومت دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کی عوام کو ہر قسم کی مراعات فراہم کر رہی ہیں جبکہ اورکزئی ایجنسی کی موجودہ انتظامیہ نے عوام سیدو وقت کی روٹی چھنی جا رہی ہیں،اور ائے روز سرکاری اہلکاروں کا برطرفی کا سلسلہ جا رہی ہیں،جبکہ دوسرے جانب اورکزئی پولٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منسٹری آف سٹیٹ فرتٹیر ریجن کے تخت رول نمبر 17 کی ذیلی شق IV کے تخت jجن سرکری اہلکاروں کی عمر کی معیاد 60 سال ہو جاتی ہے ،ان کو نوکری سے برطرف کئے جا تے ہیںاورکزئی لیوی فورس کے جن اہلکاروں کو برطرف کیا گیا ہے قانون کے تخت ان کو پنشن کا حق نہیں دیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں