اورکرزئی ایجنسی ، دھماکے کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

جمعہ 5 دسمبر 2008 14:30

اورکزئی ایجنسی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05دسمبر2008 ) اورکزئی ایجنسی میں کلایابازار میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے اطلاعات کے مطابق جمعہ کو اورکزئی ایجنسی میں کلایا بازار میں ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 6افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ایمبو لینسوں کے ذریعے ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیاگیا ۔

(جاری ہے)

جن میں بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔کلایہ بازار میں جمعہ کی وجہ سے بہت رش تھا ۔دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بازار کو گھیرے میں لے لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا ۔ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں