اورکزئی ایجنسی،شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ،12افراد ہلاک

ہفتہ 16 مئی 2009 21:24

اورکزئی ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مئی۔2009ء) اورکزئی ایجنسی میں مشتبہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ سے بارہ افراد ہلاک ہوگئے ۔ علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ڈبوری کے مقام پر شدت پسندوں کے مرکز کو نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

شیلنگ سے بارہ افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ،جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں