اورکزئی ایجنسی، شدت پسندوں کے ٹھکانوں ‌پربمباری، 13 ہلاک

اتوار 24 مئی 2009 17:01

اورکزئی ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مئی ۔2009ء) اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں ‌پر سیکوٹی فورسز کی بمباری سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد تیرہ ہوگئی ہے جبکہ اٹھارہ افراد زخمی بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے اورکزئی ایجنسی میں کلایہ ، فیروزخیل، تبوری ، غلجو اور ماموند زئی میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پربمباری کی۔ جس سے بعض مقامات سے پر آگ بھڑک اٹھی۔ ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں