ہنگوپولیس کاسماج دشمن عناصرکیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، اشتہاری مجرم سمیت 20گرفتار

سماج دشمن عناصرکے خلاف پولیس سرچ آپریشنز کا سلسلہ روزانہ کی بنیادپرجاری رہیگا، ڈی پی او

جمعہ 13 دسمبر 2019 17:06

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) ہنگوپولیس کاسماج دشمن عناصرکیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، اشتہاریمجرم سمیت20جرائم پیشہ افرادگرفتار۔گرفتارملزمان کے قبضہ سے 1بندوق، 1رائفل، 3پستول، 02 چارجرز، درجنوں مختلف بورکے کارتوس برآمد۔اس موقع پر ڈی پی او شاہد احمد خان نے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصرکے خلاف پولیس سرچ آپریشنز کا سلسلہ روزانہ کی بنیادپرجاری رہیگا۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس افیسرکوہاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسرشاہداحمد خان کی زیرنگرانی تھانہ سٹی، صدر، دوابہ اورتھانہ ٹل کے ایس ایچ اوز نے ایس ڈی پی اوزکی قیادت میں پولیس پارٹی ایلیٹ فورس اورلیڈیزپولیس کے ہمراہ ضلع بھر کے مختلف علاقوں کندوکلے، سپین خاوری، کاٹگر، درسمند،سرہ غنڈی وغیرہ میں جرائم پیشہ افرادکے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب1مجرم اشتہاری سمیت20جرائم پیشہ افرادکوحراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتارملزمان کے قبضے سے 1بندوق، 3 پستول،1رائفل درجنوں مختلف بور کے راؤنڈز اور 678 گرام چرس برآمدکرلی گئی ہے۔ڈی پی اوشاہداحمدخان کااس حوالے سے کہنا تھا کہ آئی جی خیبرپختونخواہ کے خوصی احکامات پر ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوں،مجرم اشتہاریوں،غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف پولیس سرچ آپریشنزکاعمل کامیابی سے جاری ہے۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں