صوبائی حکومت ضم شدہ قبائلی اضلاع میں تعلیم کو خصوصی توجہ دے رہی ہے، سید غازی غزن جمال

جمعہ 17 جنوری 2020 16:28

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) صوبائی حکومت ضم شدہ قبائلی اضلاع میں تعلیم کو خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ قبائل تعلیم کی روشنی سے آراستہ ہوکر دیگر ترقی یافتہ اقوام کے برابر آجائیں صوبائی حکومت نے نئی ضم شدہ قبائلی اضلاع کے 484تعلیمی اداروں کیلئے 2772نئی آسامیوں کی منظوری دی ہے جس میں ضلع اورکزئی کی94تعلیمی اداروں کیلئے 616نئی آسامیاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و فوکل پرسن برائے قبائلی اضلاع سید غازی غزن جمال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں صوبائی حکومت اور محکمہ خزانہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے قبائلی اضلاع میں تعلیم کو خصوصی توجہ دی انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی اور صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کو دیگر ترقی یافتہ اضلاع کے برابر ترقی دے سکیں۔ قبائلی اضلاع میں امن خوشحالی اور ترقی کیلئے تعلیم بہت ضروری ہے کوئی بھی علاقہ یا معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں