اورکزئی ۔عوام کو تنگ کرنے، رشوت لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی، ڈی پی او اورکزئی

جمعرات 23 جنوری 2020 16:48

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع اورکزئی صلاح الدین کنڈی نے کہا ہے کہ اگر کسی نے عوام کو بے جا تنگ کرنے یا رشوت لینے کی کوشش کی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلع اورکزئی میں پولیس انضمام کے بعد ہنگو اور کوہاٹ میں ٹریفک کے تربیت مکمل کرنے والے اورکزئی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ آج کے بعد ہر ایک کو باقاعدگی سے ڈیوٹی کرنی ہوگی، ٹریفک پولیس کے ہر ایک اہلکار اور افسر کو فرض شناص اور ایماندا ر رہنا چاہئے، عوام کے ساتھ اول سلا م پھر کلام کریں اور خوش مذاجی سے ملیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر کسی نے رشوت اور عوام کو بے جا تنگ کرنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں