اورکزئی ۔اورکزئی پولیس کی گزشتہ دس ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

جمعرات 23 جنوری 2020 16:48

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) ضلع اورکزئی میں یکم اپریل 2019سے اب تک پولیس نظام رائج ہونے کے بعد 77ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں سو سے زیادہ افراد کو چارج کیاگیا ہیں اغواء چوری اور دہشت گردی کے 47 مقدمات درج ہوئے ہیں جبکہ بھاری منشیات اور اسلحہ برآمد کیاگیاہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع اورکزئی صلاح الدین کنڈی نے اپنے دفتر میں ضلع اورکزئی میں گزشتہ دس ماہ سے پولیس نظام رائج ہونے کے بعد اورکزئی پولیس کے کارکردگی اور دس ماہ کے ریکوری کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ جب قبائلی ضلع اورکزئی سے ایف سی آر کا خاتمہ ہوا اور یہاں پر صوبائی قوانین اور نظام رائج ہونا شروع ہوا تو امن و امان برقراررکھنے کیلئے ان اضلاع میں پولیس نظام بھی لایاگیا ضلع اورکزئی میں یکم اپریل 2019سے پولیس نظام کا باقاعدہ اغاز ہو ا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یکم اپریل 2019سے لیکر 31دسمبر2019تک 77 ایف ائی ارز مختلف مقدمات میں درج کئے گئے ہیں جن میں 52ایف ائی ارز تھانہ کلایا اور 25ایف ائی ار تھانہ غلجو میں درج کئے گئے ہیں جبکہ سو سے زیادہ افراد کو چارج کیاگیاہے جن میں 13ایف ائی ار قتل اور 4ایف ائی ا ر اقدام قتل دس منشیات ایک گاڑی کی اغوائیگی دو دہشت گردی اور 47مقدمات مختلف جرائم کے درج ہوئے ہیں جبکہ 25کلو گرام چرس دس عدد رائفل ،6عدد کلاشنکوف دس پستول چار ہینڈ گرنیڈ 2ہزار 165مختلف بور کے کارتوس برامد کر لئے گئے ہیں اس کے علاوہ دیگر اضلاع میں مطلوب تین اشتہاری ملزمان کو ضلع اورکزئی پولیس نے گرفتار کئے ہیں وسائل کی کمی کے باوجود اورکزئی پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔

انہوںنے کہاکہ اگر ضم شدہ اضلاع کے پولیس کو خیبرپختونخواہ کی دیگر اضلاع کی پولیس کی طرح مراعات اور وسائل فراہم کی جائے تو ضم شدہ قبائلی اضلاع پولیس کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ ضلع اورکزئی کو ہر قسم کے جرائم سے پاک کیاجائیگا اور امن و امان کو ہر صورت میں برقرار رکھاجائیگا کسی کو بھی امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں