اورکزئی پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،2ملزمان گرفتار

ہفتہ 2 جنوری 2021 13:19

اورکزئی پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،2ملزمان گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2021ء) ضلع اورکزئی پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔تفصیلات کے مطابق ضلع اورکزئی پولیس نے خفیہ اطلاع پرغلجوکے مقام پرناکہ بندی کے دوران پولیس نے مشکوک گاڑی کے جامعہ تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے دس کلوگرام منشیات برآمدکرلی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان نے ضلع اورکزئی سے منشیات ہنگوسمگل کی جارہی تھی۔غلجوپولیس نے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں