اورکزئی ایجنسی میں 18کروڑ روپے کے لاگت سے تین سڑکوں کاافتتا ح

یخ کنڈائو سے زرگری تک جبکہ ڈوبوری تا ترغو سام اور سوارو کوٹ تا ماموزئی تک سڑکیں بنائی جائیں گی

منگل 1 اگست 2017 21:56

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2017ء)اورکزئی ایجنسی میں 18کروڑ روپے کے لاگت سے تین سڑکوں کاافتتا ح ۔

(جاری ہے)

پہلا افتتاح پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی خالد اقبال وزیر نے یخ کنڈائو سے زرگری تک 5کروڑ روپے کے لاگت سے تعمیر ہونے والے روڈ کا افتتاح یخ کنڈائو کے مقام پر کیا جبکہ پاک آرمی کے جانب سے فرنٹیئر کور کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈئر عمران حیدر شیرازی نے ڈوبوری تا ترغو سام اور سوارو کوٹ تا ماموزئی تک 12کروڑ روپے کے دو سڑکوں کا افتتاح کیا اس موقع پر ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو شوکت علی شاہ ایڈیشنل پی اے احمد زیب پولیٹیکل انتظامیہ فرنٹیئر کور کے افسران اور قبائلی مشران موجود تھے افتتاح کے بعد اپر اورکزئی ایجنسی علی خیل ڈبوری میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی سیکٹرکمانڈر بریگیڈئر عمران حیدر شیرازی تھے تقریب میں پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی خالد اقبال وزیر ایڈیشنل پی اے احمد زیب اے پی اے ارشد جمیل کمانڈنگ افیسر کرنل عمر میجر اشفاق کے علاوہ افسران و علاقہ کے مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئر عمران حیدر شیرازی و پولیٹیکل ایجنٹ خالد اقبال وزیر نے کہا کہ جب تک علاقے میں امن نہ ہو ترقی اور خوشحالی نہیں آ سکتی انہوںنے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت صحت و تعلیم کے ادارے بہت جلد تعمیر و مرمت کئے جائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ غلجو بازار دسمیت ڈبوری خادزئی کے بازاروں کو بھی کھو ل دیا جائے گا جب تک علاقے میں بازاریں نہ ہو زندگی گزارنا ممکن نہیں اس لئے بازاورں کو خصوصی طور پر توجہ دی جائی گی انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ اپنے صفوں سے شرپسندوں کو نکال کر باہر کریں کسی کا اپنا کیو ں نہ ہو ان کو علاقے میں نہ انے دیں تاکہ قائم شدہ امن بحال رہے

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں