حلقہ این اے 47قبائلی ضلع اورکزئی سے ریٹرننگ افیسر کے مطابق 48امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول

منگل 12 جون 2018 20:22

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) حلقہ این اے 47قبائلی ضلع اورکزئی سے ریٹرننگ افیسر کے مطابق 48امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کئے ہیں جن میں 37امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں جن میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سابق ایم این اے جواد حسین جمعیت علمائے اسلام ف کے ٹکٹ پر حاجی قاسم گل متحدہ قبائل پارٹی کے ملک حبیب نور پاکستان پیپلز پارٹی کے اقبال حسین عوامی نیشنل پارٹی کے سید بشارت حسین میاں عوامی انقلابی لیگ سے عبدالحبیب قومی وطن پارٹی کے ٹکٹ پر عصام الدین آزاد امیدواروں میں مسلم لیگ ن کے رہنماء خالد نعیم ڈاکٹر گل کریم ۔

(جاری ہے)

اختر گل ۔رفیع اللہ ۔سید انیس الحسن ۔محمد ایاز ۔ خادم حسین ۔ملک سید نور اکبر ،اقبال حسین ۔پی ٹی ائی کے ضلعی صدر گل محمد ۔جوہر عباس ۔ارشا د اللہ خان۔ سینئر صحافی شہید خان ۔سید محمد رضاء شاہ سید مودل حسین ۔نور شہید خان ۔ سہراب خان۔ سید محمد عادل ۔ قدیم خان ۔عبدالشاہد ۔سعید اللہ ۔اورنگزیب خان۔ دور خان ۔سید غازی غزن جمال ۔ شعیب حسن ۔زابیت گل ۔سپین گل شامل ہیں

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں