اورکزئی،دہشت گردی کے الزام میں گرفتار 5قیدی پانچ سال بعد ضمانت پر رہا

اے سی اورکزئی حیدر حسین نے رہا ہونے والے افراد سے ملکی وفاداری کا حلف لے لیا

جمعرات 11 اکتوبر 2018 22:09

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء)دہشت گردی کے الزام میں گرفتار 5قیدی پانچ سال بعد ضمانت پر رہا۔رہا ہونے والے افراد پر پچاس پچاس ہزار روپے جرمانے عائد ،اے سی اورکزئی حیدر حسین نے رہا ہونے والے افراد سے باقاعدہ ملکی وفاداری کا حلف لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں گزشتہ پانچ سال قبل دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ہونے والی5افرادفضل گل،عبد اللہ قوم آخیل اور عبد الغفار،عادل،عمر خطاب قوم ماموزئی ضمانت پر رہا کر دئیے گئے۔

ضمانت پر رہا ہونے والی5افراد کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہیں جن کو پانچ سال کی سزا کاٹنے کے بعد ضمانت پررہائی مل گئی جبکہ رہا ہونے والے پانچوں افراد پر پچاس پچاس ہزار روپے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے سی اورکزئی حیدر حسین نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے الزام میں گرفتار قیدیوں سے باقاعدہ ملکی وفاداری اور شدت پسندانہ سرگرمیوںمیں ملوث نہ رہنے کا حلف لیکر رہا کر دئیے جبکہ رہا ہونے والوں نے بھی انتظامیہ کو حلف دیتے ہوئے ملک و قوم کے وفادار رہنے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی فورسز کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے اور خود کسی بھی تخریب کاری یا دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہیں گے ۔

اس کے ساتھ ساتھ رہا ہونے والوں نے عہد کیا کہ علاقے میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی یا شدت پسندانہ سرگرمیوںکے خاتمے میں سیکورٹی فورسز ،انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ تعاون بھی کریں گے

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں