اورکزئی،ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن کے انتخابات کا عمل مکمل

میاں تجمل حسین چیئر مین،سمیع الدین بنگش ڈپٹی چیئر مین منتخب

ہفتہ 27 اکتوبر 2018 20:08

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن کے انتخابات کا عمل مکمل۔ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد نے سرپرستی کی،میاں تجمل حسین چئیر مین جبکہ سمیع الدین بنگش ڈپٹی چئیر مین منتخب۔کامیاب امیدواران نے 6-6ووٹ حاصل کئے۔ مد مقابل امیدواران علاوالدین خان اور ملک سہیل نی5-5ووٹ حاصل کئے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد خان کے زیر سرپرستی ڈی سی آفس ہنگو میں ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن اینڈ پولیس کمملینٹس کے انتخابات کا عمل شفاف انداز میں مکمل کرلیا گیا ۔

جس کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ ممبر میاں تجمل حسین پبلک سیفٹی کمیشن ہنگو کے ضلعی چئیر مین جبکہ سمیع الدین بنگش ڈپٹی چئیر مین منتخب ہو گئے۔ جبکہ باقی ماندہ کابینہ اراکین میں ضلع ناظم ہنگواسد اللہ وزیر،صاد ق الرحمان،حسن بادشاہ،کرنل ریٹائرڈ غلام حسین،راشد علی و دیگر کے نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انتخابی نتائج میں مد مقابل امیدواران علائوالدین خان اور ملک سہیل کو 5-5ووٹ جبکہ کامیاب امیدواران کو 6-6ووٹ ملے۔

دریں اثناء صحافیوں سے بات چیت میں نو منتخب چئیر مین میاں تجمل حسین اور ڈپٹی چئیر مین سمیع الدین بنگش نے کہا کہ ممبران کی جانب سے اعتماد کیساتھ سونپی گئی ذمہ داری کو احسن انداز میں انجام دینے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بر وے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کے مابین اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر روابط کو دوام بخشا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کا ہر صورت ازالہ کر کے انصاف کے تقاضے پوری کریں گے۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں