اورکزئی ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

ہفتہ 27 اکتوبر 2018 20:08

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2018ء) ضلع اورکزئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل ۔ مقتول عبدالسلام ولد دیدن کا تعلق قوم شیخان اورکزئی سے ہے ۔ لاش اپر اورکزئی کے علاقہ دڑادڑ مامو زئی سے بر آمد ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطا بق ضلع اورکزئی میں نامعلوم افراد نے فائر نگ کر کے قوم شیخان اورکزئی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص عبدالسلام ولد دیدن کو موت کے گھاٹ اُتار دیا جبکہ مقتول کی لاش علاقہ تحصیل اسماعیل زئی کے حدود دڑا دڑ مامو زئی سے بر آمد کر لی گئی ۔ تاہم فوری طورپر وجہ قتل معلوم نہ ہو سکی ۔ نتظامیہ نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں