اورکزئی،فورسز کی ایک اور بڑی کامیاب کاروائی،بھاری مقدار میں زمین بو س خطر ناک اسلحہ ایمونیشن ،دستی بم اور بارودی مواد بر آمد

جمعرات 29 نومبر 2018 20:51

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2018ء) لوئر اورکزئی میں فورسز کی ایک اور بڑی کامیاب کاروائی ۔بھاری مقدار میں زمین بو س خطر ناک اسلحہ ایمونیشن ،دستی بم اور بارودی مواد بر آمد کر لیا گیا ۔ کا میاب کاروائی خفیہ اطلاع پر لو ئر اورکزئی کے حدود فیاض شہید گاوں کے قریب کی گئی سیکیورٹی زرائع تفصیلات کے مطا بق سیکیورٹی فورسز اورکزئی میں تخریب کاری کی کو شش اور منصو بہ بندی نا کام بنا تے ہو ئے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ ایمو نیشن کی بھاری کھیپ بر آمد کر کے قبضہ میں لے لی ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی زرائع کے مطا بق خفیہ اطلاع پر فورسز نے لو ئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ فیاض شہید گاوں کے قریب نا معلو م شر پسندوں کی جا نب سے زیر زمین چھپایا گیا بھاری اسلحہ ، ایمو نیشن ج میں ایک عدد آئی ای ڈی ،81ملی میٹر کے ۵عدد مارٹرگو لے ، 2عدد آر ٹلری ہینڈ گرینڈ ،25عدد 60ملی میٹر ایمو نیشن بم ، ایک عدد آر پی جی سیون بم، ای عدد 155ملی میٹر بم ، ایک عدد 75آر آر بم ، 6کلو گرام بارودی مواد ،4عدد ڈیٹونیٹرز، 21میٹر سیفٹی فیوز اور 7عدد پرائمرز بر آمد کر کے قبضہ میں لے لیں ۔ سیکیورٹی زرائع کے مطا بق فورسز کے سر چ آپر یشن کا سلسلہ جاری رھا۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں