اورکزئی: پولیس نظام رائج کرنے کے خلاف لیویز فورس کا احتجاجی جرگہ

پنشن و دیگر مراعات نہ دینے کی صورت میں پولیس کو ضلع اور میں نہ چھوڑنے کا فیصلہ

جمعہ 8 مارچ 2019 20:20

اورکزئی: پولیس نظام رائج کرنے کے خلاف لیویز فورس کا احتجاجی جرگہ
اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2019ء) ضلع اورکزئی میں پولیس نظام رائج کرنے کے خلاف اورکزئی لیویز فورس کا احتجاجی جرگہ پنشن و دیگر مراعات نہ دینے کی صورت میں پولیس کو ضلع اور میں نہ چھوڑنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لوئر اورکزئی کلایہ ہیڈ کوارٹر میں اورکزئی لیویز فورس کا ایک احتجاجی گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جرگے سے خطاب کرتے ہوئے صوبیدار محبوب صوبیدار فاروق صوبیدار فانوس خان و دیگر نے کہا کہ گزشتہ پندہ سالوں سے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں ہم نے جانیں قربان کی ہیں اس مٹی میں امن کی خاطر شہادتیں دی ہیں اس وقت ہم کو ان قربانیوں کا یہ صلہ دیا جا رہا ہے کہ ہمیں بغیر کسی مراعات اور پنشن کے جبری ریٹائرڈ کرکے خالی ہاتھ گھروں کو بھجوایا جا رہا ہے اوپر سے پولیس فورس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم کو بھی دیگر فورسز کے برابر پنشن اور دیگر مراعات دئیے جائیں جب تک ہم کو یہ مراعات نہیں دی جاتی ہم کو قطعی طور پر ضلع اورکزئی میں پولیس منظور نہیں انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبے تسلیم نہیں کئے گئے اور ہم پر پولیس نظام رائج کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم شدید احتجاج کے ساتھ ساتھ ان کو داخلے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ان کو جیلوں و دیگر انتظامات کا چارج لینے دینگے انہوں نے حکومت ست مطالبہ کیا کہ ہماریقربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں پنشن و دیگر مراعات دی جائے بصورت دیگر پولیس کو ضلع اورکزئی میں نہیں چھوڑیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں