موسم بہار میں ضلع اورکزئی میں 530ایکڑ رقبے پر پودے لگائے جائیں گے ، آفیسر محمد علی ہلال

8سو پھل دار درخت غلجو کلایہ سنٹرل تحصیل میں تقسیم کئے گئے ہیں مزید پھل دار درخت زیڑہ غلجو اور کریز کے نرسریوں سے مفت فراہم کئے جائیں گے،شجر کاری مہم کے افتتاح کے موقع پر خطاب

بدھ 27 مارچ 2019 22:44

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2019ء) اس موسم بہار میں ضلع اورکزئی میں 530ایکڑ رقبے پر پودے لگائے جائیں گے جبکہ 8سو پھل دار درخت غلجو کلایہ سنٹرل تحصیل میں تقسیم کئے گئے ہیں مذید پھل دار درخت زیڑہ غلجو اور کریز کے نرسریوں سے مفت فراہم کئے جائیں گے ضلع اورکزئی قبائل شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار رینج آفیسر محمد علی ہلال نے اورکزئی ہیڈ کوارٹر میں شجر کاری مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حیدر حسین نے پودہ لگا کر باقاعدہ شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر قبائلی مشران تحصیلدار خائستہ اکبر ضلعی انتظامیہ کے اور محکمہ جنگلات کے افسران بھی موجود تھے شجر کاری مہم تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رینج آفیسر ضلع اورکزئی محمد علی ہلال نے کہا کہ محکمہ جنگلات ضلع اورکزئی کو سرسبز و شاداب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ہم نے 8سو پھل دار درخت غلجو کلایہ اور سنٹرل تحصیل میں تقسیم کئے ہیں اگر اورکزئی قبائل کو مذید ضرورت ہو تو زیڑہ غلجو اور کریز کے نرسریوں سے مذید ضرورت کے مطابق مفت درخت مہیا کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اس موسم بہار میں ضلع اورکزئی میں 530ایکڑ رقبے پر پودے لگائے جائیں گے اس سلسلے میں پورے ضلع اورکزئی کے چار تحصیلوں میں شجر کاری مہم جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں