اورکزئی: 80کروڑ روپے کے لاگت سے سکولوں اور ہسپتالوں کی تعمیر و مرمت کی جائیگی

2سو ہینڈ پمپ منظور کئے گئے ہیں لیویز اور خاصہ دار فورس پولیو مہم سے بائیکاٹ نہ کریں ان سے ہمارے بچے متاثر ہو رہے ہیں،میجر جنرل راحت نسیم لیویز اور خاصہ دار کو پولیس میں ضم ہونے کا فیصلہ ہو چکاہے دیگر قبائلی اضلاع کے برعکس ضلع اورکزئی میں ترقیاتی کام انتہائی کم ہوئے ہیں، انسپکٹر جنرل اف فرنٹیئر کور نارتھ کا لوئر اورکزئی لیڑہ اورکزئی سکاوٹس ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اورکزئی قبائلی جرگے سے خطاب

جمعرات 28 مارچ 2019 20:17

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2019ء) ضلع اورکزئی میں 80کروڑ روپے کے لاگت سے سکولوں اور ہسپتالوں کی تعمیر و مرمت کی جائیگی اورکزئی قبائلی کیلئے 2سو ہینڈ پمپ منظور کئے گئے ہیں لیویز اور خاصہ دار فورس پولیو مہم سے بائیکاٹ نہ کریں ان سے ہمارے بچے متاثر ہو رہے ہیں لیویز اور خاصہ دار کو پولیس میں ضم ہونے کا فیصلہ ہو چکاہے دیگر قبائلی اضلاع کے برعکس ضلع اورکزئی میں ترقیاتی کام انتہائی کم ہوئے ہیں ان خیالا ت کا اظہار انسپکٹر جنرل اف فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل راحت نسیم نے لوئر اورکزئی لیڑہ اورکزئی سکاوٹس ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اورکزئی قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ ضلع اورکزئی میں تعلیم صحت سڑکوں کی تعمیر تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کے ساتھ ساتھ دیگر ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہیں انہوںنے کہاکہ جہاں پر تباہ شدہ گھروں کے سروے پر تحفظات ہیں وہاں پر دوبارہ سروے کی جائیگی اور معاوضے کے وصولی کو بھی اسان اور یقینی بنایاجائیگا انہوںنے کہاکہ فرنٹئیر کور اور اورکزئی سکائوٹس اورکزئی قبائل کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں فرینٹیئر کور کسی بھی مشکل گھڑی میں اورکزئی قبائل کو اکیلا نہیں چھوڑی گی انہوںنے کہاکہ کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل ذاکراللہ خان نے جتنے بھی ترقیاتی پراجیکٹس بھیجے تھے ان سب کو منظور کیاگیاہے ان ترقیاتی پراجیکٹس صحت ہسپتالوں کی تعمیر و مرمت پر 80کروڑ سے زیادہ روپے خرچ کئے جائیں گے انہوںنے کہاکہ اورکزئی میں پانی کا مسئلہ کم کرنے کیلئے دو سو ہینڈ پمپ منظور کئے گئے ہیں جوکہ جلد اپ لوگوںکو ملیں گے انہوںنے کہاکہ سکولوں اور ہسپتالوں کی تعمیر و مرمت دسمبر تک کی جائیگی انہوںنے لیویز اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں سے کہاکہ اپ پولیو مہم سے بائیکاٹ نہ کریں اس مہلک بیماری سے ہمارے بچے متاثر ہونگے اپ لوگ عدالت جائیں یا کوئی اور قانونی راستہ اختیار کریں میرا امید ہے کہ فیصلہ اپ لوگوں کے حق میں ائیگا میرے معلومات کے مطابق لیویز اور خاصہ دار فورس کو پولیس میں ضم کیاگیاہے اس لئے اگر قبائلی اضلاع ترقی کریں گے تو ملک ترقی کریگا اور اگے جائئے گا ملک میں امن اور خوشحالی ائی گی ضلع اورکزئی کے قبائل کے مشران پر اب فرض ہے کہ وہ اپنے قبیلوں اور علاقوں میں امن کی قیام میں بھر پور کردار ادا کریں اب یہ اپ لوگوں کی ذمہ داری ہے ائی جی ایف سی اورکزئی سکاوٹس پہنچنے پر سیکٹر کمانڈر ساوتھ ویسٹ بریگیڈئر شہزاد ااکرم نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر ڈی سی اقبال وزیر اور اے سی عباس افریدی بھی موجود تھے جرگے میں محکمہ صحت تعلیم سی اینڈ ڈبلیو کے سربراہان کے ساتھ ساتھ ضلع اورکزئی کے 18قبائل پر مشتمل مشران اور یوتھ نے شرکت کی جرگے میں مشران نے ائی جی ایف سی کو ضلع اورکزء ی میں سکولز کالجوں روڈ صحت سٹاف کی کمی ادویات ناپید ہونے کے مسائل کے ساتھ ساتھ اورکزئی لیویز فورس کے تحفظات سے اگاہ کرتے ہوئے کہاکہ لیویز کو پولیس فورس میں ضم نہ کیاجائے اور فاٹا اصلاحات کے وقت کئے گئے وعدوں کے بارے میں تفصیل سے بتایااور کہاکہ متاثرین کے سروے جہاں نہیں ہوئی ہیں وہاں سروے کی جائے معاوضے کے وصولی میں اسانی لائی جائے قبائلی جرگہ نے ائی جی ایف سی کا وطن کارڈ کے شرط ختم کرنے پر ان کا اور کورکمانڈر پشاور کا شکریا ادا کیا کہاکہ ہم پاک فوج اور فرنٹئیر کور کے احسان مند رہیں گے ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں