ضلع اورکزئی میں موسم بہار کے دوران 3لاکھ پودے لگائے جائیں گے،محکمہ جنگلات

بدھ 3 اپریل 2019 22:25

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2019ء) ضلع اورکزئی میں اس موسم بہار کے دوران 3لاکھ پودے لگائے جائیں گے ضلع اورکزئی میں موسم بہار کا شجر کاری مہم زور و شور سے جاری ہے اورکزئی کے ہر قبائل کو چاہیے کہ وہ اس موسم میں ہر آدمی دس دس پودے لگائیں یہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور آلودگی ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی طارق خان ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر ضلع اورکزئی شاہد نور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذراعت شمس الرحمن نے ضلع اورکزئی ہیڈ کوارٹر میں موسم بہار شجر کاری مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے دوران اے ڈی سی طارق خان اے ڈی ذراعت شمس الرحمن ڈی ایف او شاہد نور ڈی ایچ او ڈاکٹر نواب علی اے ڈی لوکل گورنمنٹ رحمن سپریٹنڈنٹ حسین شاہ رینج آفیسر ضلع اورکزئی محمد علی ہلال اورکزئی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری خان زمان اورکزئی نے پودے لگا کر باقاعدہ شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا محکمہ جنگلات کی طرف سے منعقد کردہ شجرکاری مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جتنے جنگلات ذیادہ ہوں گے موسم اور ماحول صاف ہوگا آلودگی ختم ہوگی فضاء صحت مند ہو گی جس سے ضلع اورکزئی کے قبائل صحت مند اور توانا ہوں گے جبکہ جنگلات سے مختلف قسم کے بیماریوں میں کمی ہوگی انہوں نے کہا کہ اس موسم بہار کے دوران ضلع اورکزئی میں 3لاکھ پودے لگائے جائیں گے انہوں نے اورکزئی قبائل سے اپیل کی کہ فی آدمی پہلے تو دس دس پودے لگائیں اگر ممکن نہ ہو تو ایک ایک پودہ لگا کر موسم بہار شجر کاری مہم میں حصہ لیں ۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں