اورکزئی،ستوری خیل میں شدیدژالہ باری کھڑی فصلیں اور باغات تباہ ، 20سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

جمعہ 5 اپریل 2019 23:12

اورکزئی،ستوری خیل میں شدیدژالہ باری کھڑی فصلیں اور باغات تباہ ، 20سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2019ء) لوئر اورکزئی کے علاقہ ستوری خیل میں شدیدژالہ باری کھڑی فصلیں اور باغات تباہ گزشتہ20سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا تفصیلات کے مطابق لوئر اورکزئی کے علاقہ ستوری خیل سے ممتاز قبائلی ملک حاجی ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا :ہے کہ علاقہ ستوری خیل میں گزشتہ روز 15منٹ شدید ژالہ باری ہوئی ژالہ باری سے پورے علاقے میں برف کی طرح سفید چادر اڑھ لی انہوں نے بتایا کہ شدید ژالہ باری کی وجہ سے ستوری خیل میں کھڑی فصلیں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے انہوں نے صوبائی حکومت ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں