ضلعی انتظامیہ اورکزئی کی جانب سے محکمہ زراعت اور محکمہ جنگلات نے مشترکہ طور پر ضلع اورکزئی میں کلین اینڈ گرین پاکستان کا افتتاح کردیا

منگل 9 اپریل 2019 20:52

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2019ء) ضلعی انتظامیہ اورکزئی کی جانب سے محکمہ زراعت اور محکمہ جنگلات نے مشترکہ طور پر ضلع اورکزئی میں کلین اینڈ گرین پاکستان کا افتتاح کردیا اس حوالے سے ضلع اورکزئی ہیڈ کوارٹر میں کلین اینڈ گرین کا ایک افتتاحی تقریب میں منعقدہ ہوا تقریب میں ڈسٹرکٹ فارسٹ افیسر شاہد نور ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شمس الرحمان ،سپرٹنڈنٹ حسین شاہ ،رینج افیسر محمد علی ہلا ل نے شرکت کی کلین اینڈ گرین پاکستان کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے واک بھی کیاگیا مہم کے دوران ضلع اورکزئی سے تعلق رکھنے والے ڈی ایف او ،اے ڈی زراعت ،سپرٹنڈنٹ ،رینج افیسر نے پودے لگا کر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر اے ڈی زراعت شمس الرحمن اور ڈی ایف او شاہد نور نے کہاکہ ہم نے ضلعی انتظامیہ اورکزئی کے تعاون سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ہدایات اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان کے احکامات کے روشنی میں ضلع اورکزئی میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا افتتاح کر دیاہے اس میں محکمہ جنگلات اور محکمہ زراعت مشترکہ طور پر پھلدار درخت اور جنگلی درخت پوری ضلع اورکزئی میں لگائیں گے اس سے ماحولیاتی الودگی ختم ہوگی بارشیں زیادہ ہوگی علاقہ زرعی لحاظ سے خوشحال ہوگا انہوںنے کہاکہ اس مہم کا کلا ئیمٹس چینج کا اچھی اثرات مرتب ہونگے ہماری کوشش ہے کہ ضلع اورکزئی کو سرسبز اور شاداب بنائیں اور جنگلا ت میں اضافہ کریں تاکہ اورکزئی قبائل خوشحال زندگی گزار سکیں اور ہمارا انے والا مستقبل الودگی سے پاک ،صحت افزاء ماحول میں پرورش پا سکیں اس سے ایک صحت مند معاشرہ پیدا ہوگا جوکہ ملک اور علاقے کے ترقی میں اہم کردار ادا کریگا

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں